اسلام گڑھ کے علاقے طارق آباد میں زمینی تنازعے پر شدید تصادم ہوا۔ جھگڑے کے دوران راجہ عارف نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، اطلاع ملتے ہی اسلام گڑھ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں افسردگی کی لہر دوڑ گئی۔