کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) مہیرہ سنگال بائی پاس پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار واصف علی، عتیق اور جہانگیر زخمی ہوئے۔ 75 سالہ عتیق کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔
جبکہ 20 سالہ نوجوان واصف علی کے سینے پر شدید چوٹ آنے کے باعث اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد واصف علی کو بہتر علاج کے لیے راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔