راولپنڈی(اویس الحق سے)یہاں اچانگ سے محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کو بڑھا دیا۔اس موقع پر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کا کہنا تھا کہ صوبے میں اسکول 15 اگست کے بجائے یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ تعطیلات بڑھانے کا مقصد صرف پنجاب میں تیزی سے تبدیل موسمی حالات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش نہ ہونے کی صورت میں موسم شدید گرم اور حبس بہت زیادہ ہوتی ہے اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول کھولنے یا نہ کھولنے سمیت صوبہ میں موسم گرما کی مزید چھٹیوں کے حوالہ سے بھی مشاورت جاری ہے۔