منیاندہ ، حاجی چوہدری محمد یونس کی رہائش گاہ پرفری آئی کیمپ کا انعقاد
سکوٹ ( انوارالحق راجہ سے ) منیاندہ سے معروف سماجی شخصیت حاجی چوہدری محمد یونس کی جانب سے ڈھوک گلی والی منیاندہ میں ہرسال کی طرح المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا پیر صاحب دیوان حضوری نے فیتہ کاٹ کر کیمپ کا افتتاح کیا اور اجتماعی دعاکی ۔کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ ، فری بلڈ ٹیسٹ ، فری سفید موتیا کا آپریشن اور فری عینکیں مہیا کی جارہی ہیں کیمپ دودن 24 اور 25 جنوری کو جاری رہے گا، اس موقع پر پروگرام کوارڈینٹر حافظ محمد رضوان نےشرکا کو بریفینگ دیتے ہوۓ کہا کہ ہم حاجی چوہدری محمد یونس کی سرکردگی میں گزشتہ 14 سال سے فری آئی کیمپ کا انعقاد کرہے ہیں اور انشااللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا ، انھوں نے کہا فری آئی کیمپ منیاندہ کے علاوہ کہوٹہ کے علاقے نارہ میں بھی انہی تاریخوں میں کیمپ کا انعقاد کیاجارہا ہے حافظ محمد رضوان نے مزید بتایا کہ غریب ومساکیں اور بے گھر فیملز کوسر چھپانے کے لیے چھت فراہم کرنے کے ساتھ مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا بندوبست بھی کر ہے ہیں اور اس کے علاوہ مساجد ومدارس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ کئ دیگر فلاحئ منصوبے بھی زیرغور ہیں۔ افتتاحی دعائیہ تقریب میں سماجی شخصیت چوہدری توقیر اسلم، ماسٹر طارق منہاس ، برانچ منیجر یوبی ایل سہوٹ صدرہ برانچ چوہدری وارث محمود ، ، ملک طاہر ایڈووکیٹ ، ماسٹر رضوان منہاس، ماسٹر سجاد کلیال، امیر محمد، بالی خان ، صحافی برادری سے سینئر صحافی اکرام الحق قریشی ، چوہدری الفت حسین ، محمد توقیر صدر پریس کلب چوآ خالصہ ، انوارالحق راجہ ، طاہر یامین ڈھوک بنگیال اور ٹیم چوہدری محمد یونس منہاس کے ممبران موجود تھے