منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فری آئی کیمپ

مری(سید محمد احمد‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ)منہاج ویلفیئر فاونڈیشن تحصیل مری کے زیر اہتمام آج ایک روزہ منہاج فری آئی کیمپ باڑیاں مرکز پر لگایا گیاجس کیلئے الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کے ماہر ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی گئیں کیمپ میں یونین کونسل دریا گلی، یونین کونسل پلک، یونین کونسل سیر شرقی کے علاوہ گردونواح سے 300 سے زائد مرد و خواتین اور اسکول کے طلباء وطالبات نے آنکھوں کے جدید آلات کے ذریعے معائنے کروائے،کیمپ میں فری چیک اپ کے علاوہ فری ادویات، فری آپریشنز اور بارعائتی قیمت پر چشمے فراہم کرنے کی سہولیات میسر کی گئی،منہاج فری آئی کیمپ کے انعقاد میں ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل مری امتیاز احمد علوی، ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کامران ریاض عباسی، ناظم سوشل میڈیااکمل محمود چشتی، منہاج القرآن کے نائب صدر محمد نعیم قادری، منہاج یوتھ لیگ کے رہنما عمران ریاض عباسی، شاہد محمود عباسی، ذہید عباسی، مفتی ارشد محمود عباسی اور ریاست محمود عباسی کی نمایاں خدمات رہیں جبکہ شعبہ خواتین کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر مسز کوثر امتیاز، شبانہ باجی اور افسانہ باجی نے خصوصی خدمات سرانجام دیں،معززین علاقہ نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی منہاج فری آئی کیمپ کے انعقاد کو انتہائی خوش آئند قرار دیا اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کا مطالبہ بھی کیااورمنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو خطہ کوہسار مری کی دکھی اور پریشان حال عوام کی بے لوث خدمات کے لئے ویلفیئر کے میدان میں امید کی کرن قرار دیا،اختتام پر تحصیل ناظم امتیاز احمد علوی نے الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کی انتظامیہ کے بھرپورتعاون پرمنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور علاقہ کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں