99

مندرہ میں ڈکیتی کی دو وارداتیں لاکھوں کی نقدی زیورات لوٹ لیے

تھانہ مندرہ کے علاقے سنجوٹ میں04 ڈاکوؤں کی ایک ہی رات 02 گھروں میں لوٹ مار ، اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، لاکھوں نقدی لوٹ کر فرار،

مسلح ڈاکوؤں کا اہل خانہ پر تشدد، رسیوں سے باندھ کر یرغمال بنائے رکھا،

ذرائع کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے سنجوٹ ڈھوک گجراں میں ہفتہ،اتوار کی درمیانی شب رات ایک بجے 04 مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری شہزاد کی والدہ، بیوی پر تشدد کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے 13 تولے طلائی زیورات،04 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی،

مسلح ڈاکو شہزاد کے بعد شہری اشتیاق کے گھر جا گھسے ، ڈاکوؤں نے اشتیاق و اسکی اہلیہ کو رسیوں سے باندھ کر 04 لاکھ روپے نقدی،02 تولے طلائی زیورات لوٹنے بعد فرار ہوگئے،

ذرائع کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس کو ہاؤس رابریز واقعات کی اطلاع کردی گئی،

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں