راولپنڈی(اویس الحق سے)مری کی ممتاز شخصیات جنہیں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت گرفتار کیئے جانے اور رہا ہونے کے بعد شیڈول فور ایکٹ کے تحت پابند کیئے جانے کے خلاف عوامی حلقون میں شدید تشویش اور عدم تحفظ کا اظہار پایا جا رہا ہے۔
ایسے میں مری پریس کے صدر عبدالحمید عباسی، سابق صدر انجمن تاجران طفیل اخلاق عباسی اور کامران ریاض عباسی کو شیڈیول فور میں شامل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ ضلع مری نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دن قبل مری مال روڈ فائرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے عبدالحمید عباسی،طفیل اخلاق عباسی ،کامران ریاض عباسی اور دیگر کو شیڈول فور میں شامل کرنا انصاف اور جمہوریت کے منافی ہے جس کی وہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مذکورہ رہنماء ہمیشہ تاجروں کے حقوق کی آواز کے علمبردار اور مری کے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑا رہنے کی وجہ سے انہوں نے جیل کی صعوبتیں برداشت کیں اور اپنے بیانیے پہ مضبوط کھڑے رہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ضمانت پر رہائی ہونے کے بعد اپنی تقاریر میں مری کی عوام کی اواز کو بلند کرنے انتظامیہ کو اپنا قبلہ درست کرنے اور بلا جواز اپریشن کرکے لوگوں کو بے روزگار کرنے کے خلاف اواز بلند کرنے کی وجہ سے شیڈول فور میں شامل کر دیا گیا،جس کی آل پاکستان میڈیا کونسل نے پرزور مذمت کی۔