مری(اویس الحق سے)مری کی یونین کونسل گھوڑاگلی کے موضع جاوا کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راشد اعجاز عباسی کی بیٹی عائشہ راشد عباسی نے سابقہ کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے دسویں جماعت کے فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں 959 نمبر لے کر ناصرف اپنے سکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کی جبکہ والدین اور اہل علاقہ کا سر فخر سے بلند کردیا جبکہ ان ہی کی کزن سحر سیاب عباسی نے نویں جماعت کے امتحانات میں 452 نمبر لے کر اپنے سکول میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کی
اس موقع پر عائشہ راشد عباسی اور سحر سیاب عباسی نے کہا کہ ہر انسان کی کامیابی کے پیچھے ہمیشہ والدین کی دعاؤں ہوتی ہیں آج کل کے مشکل حالات کے باوجود والدین اپنی اولاد کےلئے کس حد تک محنت کرکے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھاتے ہیں۔والدین کی سپورٹ اور خصوصاً دعائیں ایک ایسا سرمایہ ہیں جو دنیا کی کسی دولت سے نہیں خریدا جا سکتا۔یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب بزرگ اپنے بچے کو کامیاب دیکھ کر دل سے خوش ہوتے ہیں۔