مسلم لیگ ن کی ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی عوام کے اعتماد کی روشن دلیل ہے۔ رفاقت حسین جنجوعہ

ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں کامیاب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے نوجوان رہنما رفاقت حسین جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ الحمدُللہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو پاکستان کے عوام نے سرخرو کیا ہے،عوام نے نفرت، فتنہ اور فساد کا باب کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیا ہے ،پنجاب میں خدمت اور ترقی کا نیا عہد شروع ہوچکا ہے،وقت بدل گیا ہے،عوامی ترجیحات بدل گئی ہیں،پاکستان آگے بڑھ چکا ہے اب خدمت کو مینڈیٹ ملے گا، مسلم لیگ (ن) کی واضح جیت دراصل عوام کی جانب سے  ترقی کے سفر کو مزید تیز ی سے بڑھانے کا پیغام ہے۔