مری(اویس الحق سے) اوسیاہ ملکوٹ روڈ نمب کے قریب ڈکیتی کی واردات۔ موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے ملکوٹ کے رہائشی بلال عباسی جو بیرون ملک مقیم ہیں اور کچھ عرصے سے اپنے ملک میں موجود ہیں کی گاڑی کو رات دس بجے کے قریب روک کر لاکھوں مالیت کے قیمتی زیورات نقدی،مہنگا موبائل فون اور ضروری اشیاء لوٹ کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایسے میں اہل علاقے نے ملکہ کوہسار اور انتہائی حساس مقامات سے ڈکیتی اور راہ زنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئےشدید تشویش اور بےچینی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ کوہسار مری جہاں جرائم سے پاک ہوا کرتا تھا اب یہاں اداروں کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں ناخوشگوار واقعات پیش آ رہے ہیں جس سے مری کی سیاحت تباہ جبکہ مقامی شہری غیر محفوظ ہیں۔