مری(اویس الحق سے) مری سے ملحقہ متعدد دیہات میں گزشتہ دنوں پڑنے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں متاثر ہونے والے لا تعداد افراد کی ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی بھی امداد نہ کیئے جانے پر ان متاثرین میں مقامی انتظامیہ کے حوالے سے عدم اعتماد کی فضا پائی جا ری ہے۔
ایسے میں امداد کے منتظر افراد جن کے گھر اور زراعی زمین تباہ و برباد ہو کررہ گئی ہیں امدداد کے منتظر ہیں۔متاثرین جن میں دریاگلی کے محمد رضا احمد سمیت دیگر متاثرین کا کہنا ہے کہ ہر طریقے سے ہم نے بذریعہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا یا تحریری طور پر بھی مقامی انتظامیہ اور اس کے سربراہ ڈی سی مری کو انفارم کیا ہے،ان کے سوشل میڈیا پیج و وٹس ایپ نمبر پر لیکن ان کی یا ان کے ادارے کی جانب سے ایک فون کال تک بھی نہیں آئی،جس سے یہ نظر آ رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کو کیسے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔متاثرین نے مزید کہا کہ اب تو مری ضلع بن گیا ہے لیکن کسی قسم کا کوئی تعاون ہمارے ساتھ نہیں کیا جا رہا۔ مقامی انتظامیہ کے سربراہ ڈی سی مری کو سب معلوم ہے لیکن شاید وہ کسی بڑے جانی و مالی نقصان کا انتظار کر رہے ہیں۔