مری کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ،گھروں پر چٹانوں اور درختوں کے گرنے کے مختلف واقعات ہوئے۔

مری(اویس الحق سے)حالیہ مون سون سیزن کے باعث ضلع مری میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ،گھروں پر چٹانوں کے گرنے سمیت شاہراہوں پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی۔ریسکیو 1122 کے عملے کو روانہ کیا گیا۔مری میں مختلف واقعات لنک روڈز سمیت مین شاہراہوں پر ہوئے جہاں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد سمیت سیاح گزرا کرتے ہیں۔مختلف مقامات پر ملبہ ہٹانے سمیت،سلائیڈنگ کے باعث متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد ریسکیو 1122 کی جانب سے فراہم کی گئی

یہاں چھرہ گلی سے بستال روڈ لنک پر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، بھاری پتھر اور درخت گرنے کی اطلاع موصول ہوئی جہاں تین سے چار گاڑیاں بری طرح پھنس گئی تھیں جن میں آٹھ سے دس افراد موجود تھے،

روڈ سے ملبہ ہٹانے کے لیے این، ایل، سی اور محکمہ ہائی وے کی مشینری کو فوری موقع پر طلب کیا گیا تھا،ریسکیو اہلکاروں نے روڈ سے درخت سمیت پھتروں کو ہٹا کر متاثرہ افراد تک دشوار گزار راستوں سے گزر کر رسائی حاصل کی،گاڑیوں میں سوار گیارہ متاثرہ افراد کو باحفاظت ریسکیو کیا گیا جن میں سے ایک کو ساملی ہسپتال بھی منتقل کیا گیا۔

اس پورے آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری انجینئر کامران رشید کر رہے تھے متاثرین میں شاہد، ظفر، حسام، حسرت،باسم،صفیان،عامر،سمہر، مبین، فرہان، مجاھد سمیت دیگر شامل تھے دوسری جانب یہاں عباسی محلہ بانسرہ گلی میں ایک گھر لینڈسلائیڈ کی زد میں آیا،ریسکیو 1122 کو کال موصول ہوتے ہی روزانہ کیا گیا سٹاف نے موقع پر پہنچ کر تمام قیمتی سامان قریبی گھروں میں شفٹ کیا۔ گھر میں خوش قیمتی سے کوئی شخص موجود نہیں تھا،

سلائیڈ ایک کمرے کی پچھلی دیوار توڑ کر گھر میں داخل ہو گئی تھی۔متاثرین اور ملحقہ علاقے سے لوگوں کو لینڈ سلائیڈنگ ایریا سے دور رہنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں