مری(اویس الحق سے)یہاں دو حارثات میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔پہلا حادثہ چھرہ پانی موڑ جی ٹی روڈ پر ہوا جس میں ایک ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص بری طرح زخمی ہوا۔
دوسرا حادثہ اپر دیول روڈ پر گالف ہوٹل بھوربن کے قریب ایک کار کو پیش آیا جس میں سوار تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ایسے میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو 1122 کے عملہ نے انہیں سول ہسپتال مری میں منتقل کر دیا۔ ایسے میں واقع کی فوری طورپر اطلاع سینٹرل کنٹرول روم مری اور ٹریفک کنٹرول کو دے دی گئی۔