مری کے مختلف مقامات پر تین ٹریفک حادثات رونماء ہوئے جن میں 10 افراد زخمی

مری(اویس الحق سے)ضلع مری کے مختلف مقامات پر تین ٹریفک حادثات رونماء ہوئے جن میں پہلا حادثہ مال روڈ جی،پی،او چوک کے مقام پر ہوا جہاں ایک سفید کرولا گاڑی نے دو پیدل چلنے والے افراد کو ٹکر مار دی جس سے راہ گیر شدید چوٹیں لگنے کے باعث موقع پر بے ہوش ہو گئے جن کو ریسکیو 1122 نے بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔حادثہ ڈرائیور کی بے احتیاطی کے باعث پیش آیا،دوسرا حادثہ 17 میل کے پاس کار اور ٹرک آپس میں خوفناک طریقے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک شدید زخمی بتایا جا رہا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ تیسرا حادثہ ڈنڈا کے قریب پیش آیا جہاں مسافر جیپ سائیڈ وال سے ٹکرا گئی جس سے 4 افراد زخمی ہو گئے تمام زخمی افراد کو ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ہے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں