مری پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائی منشیات فروش کے قبضہ سے 01 کلو 200 گرام چرس برآمد مقدمہ درج۔

مری(اویس الحق سے)ملکہ کوہسار مری میں منشیات کے بھڑھتے ہوے رجحان کے پیش نظر ڈی پی او مری آصف امین اعوان کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

ایسے میں ایس ایچ او تھانہ پھگواڑی اور پولیس اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد سجاد عباسی عرف ساجو ولد محمد ارشاد سکنہ سوئی ڈاکانہ خاص علیوٹ تحصیل و ضلع مری کو گرفتار کرلیا۔

منشیات فروش کے قبضہ سے 01کلو 200 گرام چرس برآمد،اہل علاقہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی پر تھانہ پھگواڑی کی کوششوں کو سراہا۔

ایسے میں ایس ڈی پی او مری زمان علی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو تباہ کن منشیات سے نجات دلوانے کیلئے ان کی کاوائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی جبکہ منشیات فروش کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے منشیات فروشوں کو کیفرے کرداد تک پہنچایا جا سکے۔