مری(اویس الحق سے)سرکل مری میں جولائی کے مہینے میں 4269 گاڑیوں کے چالان،27گاڑیاں اور41 موٹر سائیکل تھانہ میں بند جبکہ,31 لاکھ97 ہزارچار سو روپے جرمانہ وصول کیا گیا ایسے میں یہاں سے 2170 افراد نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیئے۔ اس امر کا انکشاف چیف ٹریفک آفیسر مری وسیم اختر کی جانب سے جاری عدادر و شمار میں کیا گیا۔
اس طرح ڈی ایس پی مری غازی سہیل شہزاد کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس مری نے عمل کرتے ہوئے،کالے شیشے 556،بغیر نمبر پلیٹ و غیر نمونہ نمبر پلیٹ،زاہد کرایہ،اوور لوڈنگ گاڑیوں کے اور فٹنس سرٹیفیکیٹ و روٹ پرمٹ و سپیشل پاس نہ ہونے کیوجہ سے 930پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کر کہ عوام کی شکایت کا ازالہ کیا گیا۔
بغیر ڈرائیونگ لائسنس 465اور بغیر ہلمنٹ،بغیر نمبر پلیٹ کے1080 موٹرسائیکل سوار کے چالان کیے۔ جولائی کت مہینے میں سٹی ٹریفک پولیس مری نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 4269 گاڑیوں اور موٹر سائیکل سوار کے چالان کیے اور لاکھ97 ہزارچار سو روپے جرمانہ کی مد میں گورنمنٹ کے خزانہ میں جمع کرائے۔41 موٹر سائیکل اور27 گاڑیاں تھانہ جات میں بند کرائی گئی۔ 02 لاکھ سے زاہد سیاحوں اور ڈرائیور صاحبان کو ٹریفک قوانین کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
مری میں گرمائی سیزن میں لاکھوں سیاحوں کو سٹی ٹریفک پولیس مری نے ہر ممکن سہولیات فراہم کی۔ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر 33 مقدمہ درج تھانہ جات میں کرائے گئے۔ایسے میں چیف ٹریفک آفیسر مری وسیم اختر نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ مری سے کل 2170افراد نے استفادہ حاصل کیا ان میں سے 1165افراد نے لرنر بنوائے رینول لرنر 30بنائے گئے ڈپلیکیٹ آف لائسنس 54 فرش لائسنس 958 بنائے گئے۔ایسے میں عوام سے اپیل کی گئی کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کر کہ محب و طن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔