مری، کار کھائی میں جاگری3 خواتین جاں بحق

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری کے علاقے اوسیاہ ملکوٹ روڈ پر بریک فیل ہونے کے باعث کار حادثے میں تین خواتین جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مقامی افراد کی گاڑی کے بریک اچانک فیل ہوگئے جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔