مری (اویس الحق سے)بستال موڑ ایکسپریس وے تیز رفتاری کے باعث سیاحوں کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے کال موصول ہوتے ہی قریبی ایمرجنسی ریسورسز کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا تھا جن کو بروقت طبی امداد فراہم کر دی گئی تھی۔خراب موسم اور طوفانی بارشوں اور تیز رفتاری کے باعث مری میں آئےروز ایکسپریس وے اور آر،ایم،کے،روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر حادثات رونماء ہو رہے ہیں جس میں ابتک لاتعداد ٹورسٹ اور مقامی لوگ نہ صرف زخمی بلکہ اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ایسے میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کو احتیاطی تدابیر برتنے کا کہا گیا ہے تاکہ محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔
