مری اسلام آباد ایکسپریس وے ٹول پلازہ میدان جنگ بنا رہا،سٹے کے باوجود متعلقہ انتظامیہ نے توہین عدالت کرتے ہوئے مقامی لوگوں سے ٹول ٹیکس طلب کیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)مری اسلام آباد ایکسپریس وے ٹول پلازہ کے مقام سے گزشتہ رات میدان جنگ بنا رہا۔سینئر قانون دان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان جلیل اختر عباسی کی جانب سے سٹے کے باوجود ٹول پلازہ انتظامیہ مقامی لوگوں سے آزادانہ طریقے سے عدالتی احکامات کی کھلے عام دھجیاں اڑاتے رہے ٹول طلب کرتے رہے جس پر مقامی لوگوں کی عزت نفس کو برے طرح سے مجروح کیا جاتا رہا۔ٹول پلازہ انتظامیہ نے ناصرف آزادانہ طریقے سے قانون کی دھجیاں اڑائی بلکہ گاڑیوں میں موجود معصوم بچوں اور خواتین کا لحاظ تک نہ کیا اور گالم گلوج اور زد و کوب کرتے رہے۔سٹے کے باوجود مقامی لوگوں اور انتظامیہ کے مامین گزشتہ رات یہ مسئلہ شدت اختیار کر گیا اور مقامی لوگوں اور ٹول پلازہ انتظامیہ کے لڑائی جھگڑے کے باعث ایکسپریس وے بند رہی اور مری آنے والے ہزاروں کی تعداد میں سیاح ایکسپریس وے ٹول پلازہ سے قبل ہی اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے جس سے ناصرف مری کی سیاحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے بلکہ ہوٹل انڈسٹری اور کاروبار حلقوں کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔مری ایکسپریس وے ٹول پلازہ کےمقام پر آئے روز مقامی لوگوں کے ساتھ انتظامیہ کا لڑائی جھگڑا معمول بن گیا ہے۔مقامی لوگوں کا اعلیٰ حکام خصوصاً وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور عدلیہ سے مطالبہ ہے کہ ٹول پلازہ انتظامیہ کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے اور عدالت کے فیصلے پر متعلقہ انتظامیہ کو مکمل طور پر پابند کرتے ہوئے عمل درآمد کروایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں