کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ ) کلرسیداں مرید چوک میں پراسرار آتشزدگی، مزدور کی ڈینٹنگ پینٹنگ کی دکان جل کر خاکستر۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے مصروف علاقے مرید چوک کے قریب ایک مزدور کی ڈینٹنگ پینٹنگ کی دکان میں پراسرار طور پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا،
جس کے نتیجے میں دکان کے اندر کھڑی گاڑی اور قیمتی مرمتی سامان مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا۔متاثرہ اعجاز نامی مکینک کے مطابق وہ جمعرات کے روز معمول کے مطابق دکان بند کر کے گھر چلا گیا اور ہفتہ کی صبح جب اس نے دکان کھولی تو اندر کا منظر دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے۔
دکان میں کھڑی گاڑی، مشینری، اوزار اور دیگر سامان جل کر راکھ بن چکا تھا۔اعجاز کے مطابق واقعے کے وقت گاڑی میں بیٹری موجود نہیں تھی اور نہ ہی دکان میں بجلی کا کوئی کنکشن یا شارٹ سرکٹ ہو اس کے باوجود آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔