مری میں جائیدادوں کی خریدوفروخت کیلئے آنے والے سائلین کے مسائل کوحل کرنے کیلئے مری میں فوری طور پرتحصیلدار کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ یہ مطالبہ مری بار ایسوسی ایشن کے صدر اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری فخر محمود عباسی ایڈوکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت پنجاب سے کرتے ہوے کہا ہے کہ اہلیان مری اوردیگر شہروں سے یہاں آنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مری جوایک سیاحتی شہر ہے پرفضاء مقام ہونے کے باعث ملک بھر کے لوگ یہاں جائیداد کالین دین کرتے ہیں مگر یہاں ایک مدت سے تحصیلدار کی تعیناتی نہ ہونے سے انہیں شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے بتا یاجا رہا ہے کہ نائب تحصیلدار کے پاس کوٹلی ستیاں اور مری دونوں تحصیلوں کاچارج ہے اور سب رجسٹرار کاچارج بھی اسکے پاس ہے جو حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔دوردراز علاقوں سے میلوں کا سفر کر کے تحصیل آفس پہنچتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ نائب تحصیلدار کوٹلی ستیاں ہیں یاپھر وہ راولپنڈی گئے ہیں انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری محکمہ مال اور کمشنر راولپنڈی ڈویثرن سے مطالبہ کیاہے کہ مری میں فوری تحصیلدار اور سب رجسٹرار کو تعینات کریں۔
161