364

مری‘بلدیہ اہلکاروں کا ٹھیلہ والوں سے ماہانہ وصول کرنے کا انکشاف


مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ) مال روڈ پر ایک معصوم محنت کش سے بلدیہ کے بعض کرپٹ اہلکاروں کی جانب سے ”ٹھیلہ“ لگانے پر روزانہ کی بنیاد پر چھ سو روپیہ لینے اور نہ دینے کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیے جانے کی ایک ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مذکورہ اہلکاروں سمیت بعض افسران بھی بو کھلاگئے ہیں۔اس طرح مری کا یہ معصوم تاجر جو مال روڈ پر دو ٹھیلے لگائے ہوے تھا اس نے وائرل ویڈیو میں انکشاف کیا کہ اس سے بلدیہ کے ملازم جن روزانہ وصول کر چھ سو روپے وصول کرتا ہے۔اس طرح معلوم ہوا ہے کہ اس ویڈیو کے حد درجہ وائرل ہونے کے بعد مذکورہ معصوم تاجر کو اپنا بیان بلنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ادھر عوامی حلقوں نے بلدیہ کے بعض اہلکاروں کے نام بتاتے ہوے کہا ہے کہ یہ اہلکار مال روڈ سمیت دیگر علاوقوں میں غریب تہہ بازاری کرنے اور ٹھیہ لگانے والوں سے ماہانہ کی بنیادوں پر لاکھوں روپے وصول کر رہے ہیں جبکہ اس کی اس کھلی چھٹی میں اکثر افسران کی انہیں پشت پناہی حاصل ہے۔ اس صورت حال میں بعض غریب ٹھیلہ فروشوں نے زبردست احتجاج کرتے ہوے مذکورہ اہلکاروں کے اکاونٹ اور اثاثو ں کی پڑتال کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں