ایبٹ آباد سے انتہائی افسوسناک خبر آئی ہے جہاں خیرہ گلی کے مقام پر کوسٹر کھائی میں گر گئی ۔بتایا گیا کہ مری کے قریب خیرہ گلی میں دو مسافر کوسٹرز میں تصادم ہوا۔ تصادم کے باعث ایک کوسٹر گہری کھائی میں گر گئی۔کوسٹر کھائی میں گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔حادثے کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،حادثے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوسٹر میں 30 افراد سوار تھے۔حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں 30 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے کئی شدید زخمی ہیں۔۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ دونوں بسوں میں ریس لگانے کے باعث پیش آیا۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے
181