مرحبا چوک سے ملحقہ امتیاز شہید روڈ پر غیر قانونی ٹیکسی پارکنگ سے مریضوں اور عوام کو مشکلات کا سامنا ۔

مری(اویس الحق سے)مال روڈ مرحبا چوک سے ملحقہ امتیاز شہید روڈ جو مال روڈ اور لوئر مال سمیت دیگر علاقوں کو ڈاکخانہ چوک اور دیگر اہم سڑکوں سے ملانے والی انتہائی اہم ترین مگر تنگ سڑک ہے اس پر ٹیکسی ڈرائیوروں کے قبضہ اور غیر قانونی پارکنگ کی بناء پر جہاں ہنگامی صورت میں مریضوں کو ہسپتال تک لے جانا ناممکن ہو کر رہ جاتا ہے تو وہاں مقامی شہریوں کو اس سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مال روڈ مرحبا چوک سے ملحقہ امتیاز شہید روڈ کی اس تنگ سڑک پر ٹیکسیوں کی غیر قانونی پارکنگ کے نتیجے میں آئے روز لڑائی جھگڑے کسی وقت بھی کوئی سنگین صورت اختیار کر سکتے ہیں۔ایسے میں حکومت پنجاب مری میں سیاحوں کی سہولت کیلئے آئے روز نئے سے نئے اقدامات کر رہی ہے تو دوسری جانب اس انتہائی اہم سڑک کو ٹیکسی مافیا کے حوالے کر رکھا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ سمیت سٹی ٹریفک پولیس اس ”نو پارکنگ“زون میں کھڑی گاڑیوں کو ہٹانے میں نامعلوم مصلحتوں کا شکار ہے۔

عوامی حلقوں نے اس معمولی مگر اہم ترین نوعیت کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی برتنے والے افسران اور ٹریفک حکام کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام اس سڑک سے بہتر طور پر مستفید ہو سکے اور مریضوں کو مشکلات سےدوچار نہ ہونا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں