اسلام آباد(اویس الحق سے)محکمہ موسمیات نے 6 جولائی 2025 سے ملک بھر میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔ اس متحرک موسمی سسٹم کے زیر اثر مون سون کی بارشیں کئی علاقوں میں شدت اختیار کر سکتی ہیں۔
متاثر ہونے والے علاقوں میں پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان اور سندھ کے مختلف مقامات شامل ہیں۔ ان علاقوں میں بعض مقامات پر بارش کا سلسلہ شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہو سکتا ہے، جس سے اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر موسمی اثرات کا خدشہ ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں۔