34

محمد شبیر خان،ایک عظیم انسان

دنیا میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو صرف اپنے لیے نہیں بلکہ دوسروں کے لیے جیتے ہیں۔ محمد شبیر خان صاحب انہی چند خاص شخصیات میں سے ہیں جن کی زندگی کا مقصد ہی دوسروں کی خدمت اور بھلائی ہے۔ ان کی شخصیت میں خلوص، محبت اور ہمدردی کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ وہ خاص طور پر غریبوں اور مستحق لوگوں کے لیے ہمیشہ مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ان کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھ کر ان کے کام آتے ہیں۔

محمد شبیر خان صاحب نہ صرف ایک اچھے انسان ہیں بلکہ میرے بہت اچھے اور مخلص دوست بھی ہیں۔ دوستی کا حق ادا کرنا کوئی ان سے سیکھے۔ زندگی کے ہر موڑ پر، خوشی ہو یا غم، وہ ہمیشہ ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔ ان کی محبت اور خلوص نے دوستی کے رشتے کو اور مضبوط کر دیا ہے۔

ایسے لوگ دنیا میں مثال کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی محبت، اخلاق اور خدمت کا جذبہ انہیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ محمد شبیر خان صاحب میرے قریبی اور مخلص دوست ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں سلامت رکھے، ان کی زندگی میں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے اور اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔

یاسر محمود راجہ نلہ مسلماناں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں