مالک مکان کی  فائرنگ، کرایہ دار زخمی

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وکیل کالونی میں کرایہ نہ دینے پر فائرمارکر ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا، تھانہ چک لالہ کو عصمت اللہ سکنہ ہنگو نے بتایاکہ وکیل کالونی میں بیسمنٹ کے کمرے میں حسنین، عرفان، میں اور ایک نامعلوم شخص موجود تھے ہم نے مل کر کھانا کھایا۔ اسی دوران مالک مکان عرفان نے کہا کہ کمرے کا رینٹ ادا کرو، میں نے کہا کہ تنخواہ ملے گی تو دوں گا، اسی دوران عرفان نے غصے میں فائرنگ کر کے مجھے زخمی کر دیا۔