افتتاحی تقریب میں علاقہ بھر کی معروف شخصیات کی خصوصی شرکت متوقع چک بیلی خان (اسپورٹس رپورٹر) – مارخور کرکٹ لیگ سیزن تھری 2025 کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی کو قاضی گراؤنڈ رنوترہ میں ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ افتتاحی تقریب کا آغاز صبح 8 بجے ہوگا جس میں کرکٹ کے شائقین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن چونترہ وکٹورینز کا مقابلہ چونترہ یونائٹڈ سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں چونترہ کنگز اور چونترہ ایگلز مدِ مقابل ہوں گے۔
افتتاحی تقریب کی رونق کو دوبالا کرنے کے لیے علاقے کی معروف و نامور شخصیات کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے جن میں فخرِ چکوال باوا پومی شاہ، اونر بھائی پیزا ہٹ بھائی شیراز، راجہ ناصر سہیل (اونر فئیر ڈیل لینڈ لنکرز)، پرنسپل دی اوسسز کالج جناب صدیق احمد، راجہ اعجاز فن، مدثر مرزا، زین العابدین، اسد وقاص، وسیم عباس، اونر پاک پیرس ملک نظام اعوان اور دیگر معزز مہمان شامل ہیں۔
لیگ کے روحِ رواں چیئرمین بلال شفیق اور سی ای او راجہ منور شان نے کہا ہے کہ “مارخور کرکٹ لیگ کا مقصد نوجوانوں میں مثبت کھیلوں کے رجحان کو فروغ دینا ہے اور اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ لیگ کے دوران کرکٹ سے محبت کرنے والوں کو بہترین اور معیاری کھیل دیکھنے کو ملے گا۔
مارخور کرکٹ لیگ کے اس میگا ایونٹ میں علاقہ بھر کے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے اور انتظامیہ کی جانب سے شائقین کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ذ
