لوگوں کا ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر گاڑیاں پولیس اسٹیشن میں بند


پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوک پنڈوری نے دوران گشت ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر دو عدد سوزوکی گاڑیوں کو پولیس اسٹیشن میں بند کروا دیا۔ پنجاب پٹرولنگ پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ اسی دوران ایک عدد پک اپ نمبری ایم این ٹی 7862 جو انتہائی تیز رفتاری کے باعث روات کی جانب سے آئی کو روک کر ڈرائیور ارباب امیر سکنہ اٹک سے ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس نے ابھی تک ڈرائیونگ لائسنس ہی نہیں بنوایا ہے۔اسی اثنائ میں ایک اور گاڑی سوزوکی پک آپ نمبری سی اے یو 9316 کو روک کر ڈرائیور سے لائسنس طلب کیا گیا تو ڈرائیور امنان ظہور سکنہ ساگری موقع پر ڈرائیونگ لائسنس پیش نہ کر سکا۔