لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے، مزید 97 افراد شہید

بیروت (پنڈی پوسٹ نیوز)جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 97 افراد شہید، 133 زخمی ہوگئے۔

2 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 2 ہزار 20 افراد شہید جبکہ 6 ہزار 436 افراد زخمی ہوچکے۔

دوسری جانب حزب اللّٰہ نے بھی اسرائیلی فورسز پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، اور ایک اسرائیلی ٹینک تباہ کردیا۔