مری(اویس الحق سے)راولپنڈی ڈویژن کی قدیم ترین درس گاہ گورنمنٹ ہائی سکول مری کے میڑک کا نتیجہ 22فیصد پہنچنے پر طلباء کے والدین اور علاقہ کے لوگ سخت تشویش اور افسوس کا شکار ہیں جہاں 57میں 15بچے پاس ہوئے۔
اس طرح جماعت نہم میں 61 بچوں نے بورڈ کا امتحان دیا جس میں سے 8 نے کامیابی حاصل کی اور 53بچے فیل ہوئے جس کے بعد جماعت نہم کا رزلٹ 13فی صد رہا۔
ایسے میں عوامی حلقوں کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول کی تباہی میں محکمہ تعلیم کے سابق سی ای او سمیت ٹیچر یونین عہدیداران بے اہم کردار ادا کیا ہے۔اس طرح سکول میں محکمہ تعلیم کی ملی بھگت طویل عرصہ تعینات رہنے والے ہیڈ ماسٹر کی نااہلی کے باعث تعلیمی کارکردگی انتہائی مایوسی کن رہی۔جس کی زندہ مثال حال ہی میٹرک اور جماعت نہم کے نتائج ہیں۔
ایسے میں تعینات رہنے والے ہیڈ ماسٹر کے خلاف متعدد مرتبہ محکمہ تعلیم میں انکوائریاں شروع ہوئیں مگر ساز باز سے ڈیوٹی لگوائی گئیں۔ایسے میں والدین اور علاقہ کی عوام نے درستگی احوال کا مطالبہ کیا ہے