قاضی محمد عمران کو پنجاب ٹیچر یونین عباسی شہید کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

کلرسیداں (یاسر ملک)
قاضی محمد عمران کو پنجاب ٹیچر یونین عباسی شہید کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ زاہد فاروق, عدنان عباس صدر پنجاب ٹیچرز یونین کلرسیداں،مرکز چوآخالصہ۔ پنجاب ٹیچرز یونین (عباسی شہید) صوبہ پنجاب کے اجلاس عام میں قاضی محمد عمران بطور صدر پنجاب اور ان کی کابینہ متفقہ طور پر دو سال کے لیے منتخب ہو گئی۔تفصیلات کےمطابق پنجاب ٹیچرز یونین عباسی شہید صوبہ پنجاب کی سپریم کونسل کا اجلاس گرین پیلس ہال کمیٹی چوک راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر سے ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی شہید کے فالورز نے شرکت کی۔موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ممبران سپریم کونسل نے طویل مشاورت کے بعد متفقہ طور پر درج ذیل مرکزی باڈی کا اعلان کیا قاضی محمد عمران صدر راولپنڈی ،راجہ زبیر جنجوعہ سینئیر نائب صدر جہلم،عابد موسی جتوئی جنرل سیکرٹری ساہیوال،ڈاکٹر مسعود اصدق برسال جوائنٹ سیکرٹری گوجرانوالہ،ارسلان گوندل چیف آرگنائزر مظفرگڑھ،میڈم عذرا عبدالحئی چئیر پرسن وہاڑی،ندیم حسین عباسی نائب صدر مری،راجہ حارث بیدار نائب صدر چکوال، ملک مقصود محاسب اٹک،طارق محمود ستی محاسب مری۔تحصیل کلرسیداں پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداران زاہدفاروق،چوہدری خضررحمٰن،چوہدری ظہیر الحق،عدنان عباس،چوہدری عبدالوحید،عبدالروف وینس اور ریحانہ یاسمین نے منتیخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں