اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز)فیڈرل بورڈ نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایران سمیت چار خلیجی ممالک میں میٹرک امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایران، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں قائم امتحانی مراکز پر میٹرک کے امتحانات فی الحال نہیں ہوں گے جبکہ دیگر بیرونِ ملک تمام مراکز میں امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ چاروں ممالک کے اداروں کے لیے رول نمبر سلپس کا اجرا بھی روک دیا گیا ہے۔ متاثرہ طلبہ کو پاکستان یا کسی قریبی ملک میں امتحان دینے کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اگر بیرونِ ملک کسی امتحانی مرکز پر لاجسٹک مسائل پیش آئے تو متبادل انتظامات کیے جائیں گے۔ فیصلے کا 15 دن بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
فیڈرل بورڈ کے مطابق اگر حالات معمول پر آ گئے تو باقی تمام پرچے پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.