کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)رمضان المبارک میں فروٹ مہنگا فروخت کرنے پر کلرسیداں میں پہلا مقدمہ درج،اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر نے پرائس چیکنگ کے دوران کلر سیداں شہر میں شہزاد احمد کیلا 300 روپے فی درجن اور سفید سیب 500 روپے کلو فروخت کر تے پایا گیا جبکہ سرکاری لسٹ پر کیلا 240 روپے فی درجن اور سیب 265 روپے فی کلو درج تھا۔جس پر دوکاندار شہزاد احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.