فاروڈ کہوٹہ: بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک اور قیمتی جان ضائع

فاروڈ کہوٹہ (نامہ نگار)
فاروڈ کہوٹہ آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے کرنٹ کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص بجلی کی پکڑ میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ شخص بجلی کی تاروں کے قریب کام کر رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کہوٹہ شہر میں ایک بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا تھا، اور آج پھر سے بجلی کی خطرناک تاروں نے ایک اور خاندان کو ماتم کدہ بنا دیا۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ فاروڈ کہوٹہ شہر میں گھروں اور دکانوں کے قریب بجلی کے کھمبے اور لٹکتی ہوئی تاریں عوام کے لیے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ آئے روز پیش آنے والے ان حادثات نے اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

عوامی حلقوں نے حکومت اور محکمہ برقیات سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بجلی کے نظام کو محفوظ بنایا جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں