راولپنڈی(اویس الحق سے)وطن عزیز کے انتہائی اہمیت کے حامل سیاحتی مقام مری کے مال روڈ پر بھکاری بچوں کی یلغار میں یہاں چند لمحوں کیلئے زہنی سکون کیلئے آنے والے سیاحوں کے ساتھ آئے روز زیادتیوں پر مال روڈ کے کاروباری حلقون سمیت شہری انتہائی تشویش اور اضطراب کا شکار ہیں۔
ایسے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ غیر مقامی بھکاری بچوں کی وجہ سے مری کی سیاحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ایسے میں انہوں نے مقامی انتظامیہ کے ڈی،سی سے شکائت کرتے ہوے ہو کہا ہے کہ مال روڈ مری پر ٹورسٹ حضرات بھکاریوں کے خلاف مسلسل شکایات کر رہے ہیں مگر ان کی کوئی بھی شنوائی نہیں ہو رہی جبکہ ایسے بھکاری جن کے پس پشت انتہائی مظبوط ہاتھ ہیں وہ کسی کو بھی خاطر میں نہیں لاتے اور ایسے بھکاروں کا مکمل خاتمہ نہیں ہو رہا۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ بھکاری ٹورسٹ حضرات سے چھینا جھپٹی بھی کرتے ہیں۔اس طرح متعلقہ محکمے کے ملازمین ان کو روکنے میں ناکام ہیں رات دو تین بجے تک یہ ٹشو پیپر اور دیگر اشیاء بیچنے نظر آتے ہیں اور آزادانہ طریقے سے جبری بھیک مانگتے ہیں۔
لوگوں نہ بتایا کہ ان کے خلاف کئی مرتبہ شکایات کی گئی ہیں لیکن مستقل طور پر ان کے خلاف کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی کیونکہ ان کے پیجھے کوئی مظبوط مافیا ہے۔