غیر قانونی طور پر اوور لوڈڈ ٹرک اور ڈمپرز چک بیلی خان روڈ کا چور راستہ استعمال کر کے حکومت کا بھاری ٹیکس چرانے میں مصروف مگر حکومت بے خبر

چک بیلی خان سے راولپنڈی اور ڈھڈیال جانے والی روڈ پر غیر قانونی وزن سے لدے اوور لوڈڈ ٹرکوں نےجہاں سڑک کو برباد کر کے رکھ دیا ہے وہاں کروڑوں روپے کا سرکاری ٹیکس بھی چوری کیا جا رہا ہے چکوال سے راولپنڈی کی جانب جانے والے ٹرک ،ٹریلر اورڈمپر کنڈا اور رکاوٹ سے بچنے کے چک بیلی خان روڈ کا استعمال کرتے ہیں جس سے نہ صرف یہ کہ حال ہی میں بننے والی سڑک تباہ ہو کر رہ گٸ ہے بلکہ حکومت ایک بڑے ریونیو کو بھی اکٹھا کرنے میں بھی ناکام ہے عوام الناس مختلف فورمز پر اس مسٸلے کو اٹھا چکے ہیں لیکن حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے راجہ نوید احمد سمیت کٸ عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی اس روڈ پر فم کسر اور چک بیلی خان موڑ روات کےعلاقوں میں وزن چیک کرنے کےلیے کنڈے لگاۓ جاٸیں اور ان گاڑیوں کو اپنے مقررہ روٹس کے ذریعے جانے پر پابند کیا جاۓ