عوامی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان ہسپتال پہنچ گئے

عوامی شکایات پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گو جرخان کا دورہ کیا گیا۔ ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا گیا۔ ایم ایس کو ہدایت کی گئی کہ عوام کو بہترین سہولیا ت فراہم کی جائیں۔ الٹرا ساونڈ کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ 20 افراد کی روزانہ الٹرا ساونڈ کی جاتی ہے۔ اس تعداد کو 30 تک کرنے کی ہدایت کی گئی۔ مز ید ایم ایس نے بتایا کہ نارمل الٹرا ساونڈ او پی ڈی میں کر دی جا تی ہے۔ مز ید پیچیدہ کیسز کو ٹا ئم دیا جاتا ہے۔ اور 20 کیسز کو ڈیل کیا جاتا ہے۔ ایم ایس کو ہدا یت کی گئی کہ 30 افراد کو یہ سہولت روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جا ئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں