عمران خان کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کرنے کا فیصلہ۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)حکومت نے عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محسن نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی ہے اس لیے انہیں اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی پولیس کے لیے یہ بہت اہم دن یے ہمارے پاس دہشت گردی سے لڑنے والی فورس موجود نہیں تھی، ہم نے تین ماہ پہلے شروع کیا یہ 6 ماہ کا کورس ہے جو دن رات کر کے 3 ماہ میں مکمل کیا، ہمارے ان آفیسرز کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے ان کی ٹریننگ کی، اسلام آباد میں ٹریننگ اسکولز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں باہر کے لوگ بھی ٹریننگ کرنے یہاں آئیں گے، اس وقت فورس کا ہونا اس لیے بہت اہم تھا مجھے بہت امید یے ان جوانوں سے یہ دل اے لگ کر ان دہشت گردوں کو ختم کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی جیل مکمل ہوگی تو عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا، دو ماہ میں اسلام آباد جیل مکمل ہو جائے گی، جیل کے اندر تمام طبی سہولیات موجود ہیں۔ انہوں ںے مزید کہا کہ عمران خان کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی ہے اس لیے انہیں اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔