راولپنڈی(اویس الحق سے)علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی حق پر اور ڈٹ کر کھڑا ہے، کسی میں بھی جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ہاتھ لگائے، بانی پی ٹی آئی اللہ کی حفاظت میں ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر نعرے لگانے والے گیڈر ہیں، بشریٰ بی بی سے 2 ماہ میں 40 منٹ اور بانی سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی ہے، ہم واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں، میری بہنوں کو گرنے سے ٹانگوں پر زخم آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو جو بانی کے خلاف بول رہا ہے سب کا نام پتہ ہے، ان بیچاروں سے جو کہلوایا جا رہا ہے وہ کہتے ہیں یہ کدھر بھاگیں گے، یہ خوف سے بول رہے ہیں ان کے پاس چھپنے کی جگہ نہیں، رات ڈھائی بجے 9 ڈگری درجہ حرارت تھا اور ہم پر تین مرتبہ پانی سے حملہ سے کیا گیا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.