علی امین گنڈاپور کی پیشی میں مسلسل غیر حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاریکیس کی آئندہ سماعت 29 نومبر کو ہوگی۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

کیس کی آئندہ سماعت 29 نومبر کو ہوگی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے حکام کو علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔