عشق رسولؐ،اصحابہ اور اہل بیت سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ سے۔امجد ارباب عباسی۔

راولپنڈی(اویس الحق سے) دینی تعلیمات کا لازمی مرکز و محور عشق رسولؐ و اصحابہ ہیں۔اہل بیت علیہم السلام،عقیدت خلافت راشدہ و اصحاب کے ساتھ اولیاء سے فیوض و برکات حاصل کرنا بھی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ خطہ کوہسار میں یوم آزادی کے دوران جن علماء نے فتنہ و فساد،فرقہ بندی اور تقسیم کی فضا کو محبت میں بدلنے کا اہتمام کیا ھے وہ خراج تحسین کے ساتھ ساتھ اس حقیقت کو عوام الناس کی طرف سے سراہے جانے کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار میلاد النور کونسل کوہسار کے مرکزی راہنما اور پاکستان عوامی تحریک کے این اے 51 کے صدر امجد ارباب عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیا اور کہا کہ میلاد النور کونسل کوہسار استقبال ماہ ربیع الاول کے حوالے سے ایک وسیع پروگرام تشکیل دئے جا رہے ہیں، امجد ارباب عباسی نے کہا کہ مرکزی جامع مسجد غوثیہ مری شہر میں علامہ خان محمد قادری کا اتور 17 اگست کا پروگرام رکھنے پر علامہ صاحبزادہ تسنیم سلطان چشتی کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ عالمی مبلغ اسلام مولانا رضا ثاقب مصطفائی کے کوہسار آمد پر دل مبارک باد پیس کرتے ہیں ایسے میں دوسری تقریب 20 اگست ادارہ تعلیمات اسلامیہ کشمیری بازار میں علامہ سید رضا المصطفے بخآری کی طرف سے” اصلاح معاشرہ کانفرنس ” کے عنوان پہ دن ایک بجے ایک بڑے اجتماع کا انعقاد اور جامع مسجد فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا پھگواڈی میں 20 اگست ہی کو بعد مغرب ” میلاد مصطفی کانفرنس ” سے علامہ پیر زادہ رضا ثاقب مصطفائی کا خطاب رکھ کر علامہ آصف محمود قادری نے ایک شاندار روایت قائم کی ہے ۔امجد ارباب عباسی نے مزید کہا کہ اہل دل ، اہل درد ، مثبت سوچ کی عوامی اکثریت کو 17 اور 20 اگست کے ان جلسوں میں بھرپور شرکت سے اپنی اور اہل علاقہ کی دنیوی اور اخروی زندگیوں کو سنوارنے کا اہتمام کرنا ہوگا۔تمام اہل علاقے کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں