وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات , ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن راولپنڈی کی ہدایات اور اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کی زیر قیادت عشرہ محرم الحرام کے دوران تحصیل ایڈمنسٹریشن اور میونسپل کمیٹی کے احسن انتظامات , چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کلرسیداں رفعت عباس پاشا کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی کی حدود میں موجود امام بارگاہوں اور ان کے اطراف میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے , محرم سے قبل تحصیل انتظامیہ نے تحصیل بھر میں ہونے والے جلوس و مجالس کے حوالے سے جامع پلان مرتب کیا تھا جس کے تحت تحصیل بھر کی امام بارگاہوں اور ان کے راستوں کی صفائی کی گئ, جلوس و مجالس کی حفاظت کے انتظامات پولیس نے سنبھالے تو وضع شدہ ٹریفک پلان پر ٹریفک پولیس نے عملدرآمد کروایا میڈیکل اور ریسکیو ٹیمز کی معاونت بھی حاصل رہی جبکہ تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس نے اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دی ۔

