عدالتوں پر مکمل یقین ہے کہ وہ مری پریس کلب کے صدر کو باعزت بری کرینگی۔مری یونین آف جرنلسٹس۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)ہمیں عدالتوں سے مکمل طور پر امید ہے کہ عداتیں ایک اچھا مثبت فیصلہ کرتے ہوئے مری کی ہردلعزیزشخصیت،فرزند کوہسار،مری پریس کلب کے صدر عبدالحمید عباسی ،راجہ طفیل اخلاق عباسی سمیت دیگر کو باعزت بری کرینگی ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی بابائے صحافت و مری یونین آف جرنلسٹس کے بانی صدر امتیاز الحق،راجہ افضال سلیم سمیت دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا اور کہا کہ عبدالحمید عباسی نے ہمیشہ سے حق و سچ کا ساتھ دیا ہے اور اہلیاں مری کو ہمیشہ سے درپیس مسائل کے حل کےلئے آواز بلند کی،انھوں نے کہا کہ یہ وہ فرزند کوہسار ہے جو ہمیشہ سے خطہ کوہسار کی غریب عوام کا حقیقی نمائندہ رہا ہے جس نے صحافت جیسے مقدس پیغمبرانہ پیشے کو انتہائی دلیری،زمہ داری اور احسن طریقے سے سرانجام دیا انھوں نے کہا کہ آج ان پر مشکل وقت ہے اور مری کی تمام تنظیموں کی جانب سے صرف سیاست سے کام لیا جا رہا ہے جس کی مسائل مری کی تاریخ میں نہیں ملتی۔عبدالحمید عباسی اور راجہ طفیل اخلاق ہمیشہ سے ہر مشکل وقت میں خطہ کوہسار کے کام آئے اور یہ ہی وہ وجہ ہے کہ ان کو زبردستی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پھنسایا گیا ہے جس کا تمام طرح نقصان اہلیان مری کو پہنچ رہا ہے اور مزید بھی پہنچے گا،انھوں نے کہا کہ اب اہل علاقہ ان کی گرفتاری کے بعد لیڈرشپ سے مکمل طور پر محروم ہو گئے ہیں اور سازشی ٹولہ آزادانہ طریقے سے اداروں کی خوش آمد میں مصروف ہے،انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا و پرنٹ میڈیا میں عبدالحمید عباسی اور ان کے ساتھیوں کے حق میں زبردست انداز میں لکھا جا رہا ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عوام عبدالحمید عباسی اور راجہ طفیل سے کتنا دلی پیار کرتے ہیں۔ امتیاز الحق اور راجہ افضال سلیم نے مری کے صحافیوں کا ضمیر جگاتے ہوئے اس طرف اشارہ کیا کہ آج عبدالحمید عباسی پر مشکل وقت ہے اور کل یہ وقت ہم سب پر ہو گا۔تمام صحافی بھائیوں سے گزارش ہیں کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور مشکل کی اس گھڑی میں عبدالحمید عباسی اور راجہ طفیل اخلاق سمیت دیگر کے شانہ بشانہ کھڑے ہو جائیں یہ نہ ہو کہ گزرا وقت آپ سب کے ضمیر کو ملامت کرتا رہے اور مری کے خلاف ایسے عناصر اپنی تمام سازشوں میں مکمل کامیاب ہو جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں