کلرسیداں ( پرویز وکی/ بیورو چیف)
پرویز شوتوکان کراٹے کلب کلرسیداں کی جاپان میں پاکستان ایمبسی آف جاپان میں
ایمبسڈر عبد الحمید اور کمیونٹی ویلفئیر آفیسر زارا دستگیر سے ملاقات ۔ایمبسیڈر عبد الحمید کی طرف سے دعوت دی گی۔ پرویز شوتو کان کراٹے کلب کلرسیداں کے وفد میں جاپان کی سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری غالب حسین ،منیجر دل نواز فیصل ،کوچ پرویز اقبال وکی،آفیشل محمد عدیل لیاقت ،پلئیرز میں محمد عبدالہادی اور محمد آریان خان تھے۔ کراٹے ٹیم سے ملاقات کے دوران پاکستانی ایمبیسیڈر جاپان ایمبسی عبد الحمید نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان کے پلئیر محمد عبدالہادی نے ورلڈ شوتو کان کراٹے چیمپئن میں نمائندگی کی اور میڈل حاصل کیا جو پاکستان اور کلرسیداں کے لیے فخر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراٹے کھیل بہت اچھی کھیل ہے ۔ پاکستان کے سفیر نےمزید کہا کہ پاکستان حکومت کو چاہیں کے کھیلوں کو عالمی شہرت کو زندہ رکھنے کے لئے دیہات میں سے کوشش کریں تو اچھے پلئیر نکل سکتے ہیں جیسے عبدالہادی کا تعلق کلرسیداں سے ہے اور وہ متعدد ممالک میں پاکستان کے لئے رہنمائی کر چکے ہیں اور میڈل پاکستان کے نام کئے۔اس طرح اگر مزید بچوں کو بھی مالی امداد کے ساتھ ساتھ اچھے انٹرنیشل گروانڈ مہیا کئے جائے تو مزید ممالک میں سے بھی پاکستان سپورٹس ایونٹ میں چار چاند لگا سکتا ہے جیسے ارشد ندیم بھی کا بھی تعلق گاوں سے تھا جس نے اولمپکس میں میڈل حاصل کیا۔ مزید انہوں نے کہا پاکستان سے آئے دونوں پلئیر زمحمد عبدالہادی اور محمد آریان خان پڑھائی کے ساتھ ساتھ کراٹے پر فوکس کر کے مزید ایوارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔
جاپان کی سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری غالب حسین اور کراٹے کوچ پرویز اقبال وکی نے پاکستانی ایمبیسیڈر جاپان عبد الحمید کا شکریہ ادا کیا ۔
