ضلعی انتظامیہ ملازمین اور سول ڈیفنس اہلکاروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث مال روڈ پربھکاریوں،خواجہ سراؤں اور افغانیوں کا راج۔

مری(اویس الحق سے)ملکہ کوہسار مری کے انتہائی مصروف ترین اور سیاحوں کی چہل قدمی کیلئے مختص مال روڈ پر معمول کے مطابق بھکاریوں،ملک بھر سے آنے والے خواجہ سراہوں اور افغانی بچوں نے سیاحوں کا جینا حرم کر رکھا ہے۔ایسے میں رات 10 بجے کے بعد تو مال روڈ مچھلی منڈی کا سا سماں پیدا کرتا ہے جبکہ مقامی نتظامیہ کی جانب سے ان عناصر پر سختی سے عائد پابندی کے باجود بھی ضلعی انتظامیہ کے ملازمین اور سول ڈیفنس کے رضاکار انہیں بھگانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

ادھر ضلعی انتظامیہ ملازمین پر عوام نے مک مکا کا الزام بھی لگا رکھا ہے۔ اس طرح مری کی بدنامی بننے والے یہ عناصر مال روڈ پر آزادانہ گھوم رہے ہوتے ہیں اور ٹورسٹ حضرات ان سے جان چھڑوا رہے ہوتے ہیں جبکہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر سول ڈیفنس اور ٹی ایم اے کے اہلکار ان کے خلاف کوئی مستقل کاروائی کرنے سے قاصر ہیں جس سے ناصرف بین الاقوامی ہل اسٹیشن کی سیاحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں بلکہ ادارے کی مجرمانہ غفلت سے لاکھوں کی تعداد میں سیاح وطن عزیز کے اس خوبصورت سیاحتی مقام کو چھوڑ کر دیگر دوسرے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔

سیاحون اور مقامی لوگوں نے ڈی سی مری سے مطالبہ کیا کہ اس اہم مسئلے پر فوکس کریں ناکہ دیگر غیر ضروری معاملات پر۔ایسے میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے مکمل خاموشی عوام خصوصاً مری آنے والے سیاحوں کے ذہنوں میں مختلف سوالات پیدا کر رہے ہیں جس کا جواب مقامی انتظامیہ ہی دے سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں