پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ18ویں ترمیم کو چھیڑنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہو گا، صوبوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنا قبول نہیں ، صوبائی تحفظ ختم کرنے سے وفاق مضبوط ہوگا نہ صوبے ،اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے سے ترقی ہوگی ،سیاست کو اس طرف نہ لے جائیں کہ ہمارے اندرونی بحران کا کوئی دشمن فائدے اٹھائے ،پیپلز پارٹی نے میثاقِ جمہوریت کے تحت آئینی عدالت قائم کردی اب سیاسی مصالحت کے ذریعے سیاسی بحران کے حل کیلئے کاوشیں کریں گے ،عوام ٹیکس اور مہنگائی کی شکل میں قربانی د ے رہے ہیں ، حکومت معاشی مشکلات دور کرے ،عوام پراپیگنڈا میں نہ آئیں ، نئی تر امیم انقلابی اور بے مثال ہیں ،آئینی عدالت انصاف کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو عید گاہ گراؤنڈ کورنگی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے بلاول ہاؤس سے ویڈیو لنک خطاب میں کیا، جلسہ گاہ کے سٹیج پر بڑی سکرین نصب تھی جس پر بلاول کا خطاب دکھایا گیا