مری(اویس الحق سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سید محمد حسین گورنمنٹ جنرل کم ٹی,بی ہسپتال ساملی کا دورہ کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر قیصر عباسی اور سی اینڈ ڈبلیو کے افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے ٹی بی ہسپتال کے مختلف شعبہ جات،آپریشن تھیٹرزو وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا
۔خواجہ سلمان رفیق کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔خواجہ سلمان رفیق نے جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور ایم،ایس ہسپتال ڈاکٹر قیصر کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہنے اور ہسپتال کےلئے ایک مثالی کارکردگی کو سہراتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیس کیا،
اس موقع پر صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ مری اور اس کے گردونواح کے اضلاع کی لاکھوں کی آبادی کی سہولت کیلئے اس ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اس ہسپتال میں پہلی کیتھ لیب بنا رہے ہیں
صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرقیادت حکومت پنجاب عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھارہی ہےسرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔حکومت پنجاب عوام کو ان کے گھرکی دہلیز پر صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
کوشش ہے کہ کسی بھی مریض کو سرکاری ہسپتالوں میں مشکلات کا سامنانہ کرناپڑے اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹرزچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام،چیف منسٹرزڈائیلسزپروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹوفار ٹرانسپلانٹ حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرامزہیں جس کے تحت سید احمد حسین گورنمنٹ جنرل کم ٹی بی ہسپتال مری میں جاری کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔