کلرسیداں (یاسر ملک) شہریوں کی شکایات سننے کے لیے آر پی او راولپنڈی آج کلرسیداں کلر سیداں پہنچیں گے۔ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی، بابر سرفراز الپا، عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ آج 24 جولائی، بروز جمعرات، دوپہر 12 بجے ٹی ایم اے ہال، کلر سیداں، ضلع راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔اس کھلی کچہری میں شہریوں کو موقع دیا جائے گا کہ وہ براہِ راست آر پی او راولپنڈی کے سامنے پولیس سے متعلقہ شکایات اور مسائل بیان کریں، جن کے فوری ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے جائیں گے۔پولیس ترجمان کے مطابق، یہ کھلی کچہری عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے، شفافیت کے فروغ اور عوامی شکایات کے بروقت حل کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ریجنل پولیس آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس سے متعلقہ شکایات کی تحریری درخواستوں کے ہمراہ مقررہ وقت پر ٹی ایم اے ہال کلر سیداں میں تشریف لائیں اور اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
