شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت اجلاس میں وزیرِ اعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے جبکہ چینی صدر اور خاتون اول نے شہباز شریف کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔

اعظم کی روسی صدر ولاڈمیر پوٹن،ملائشیا کے صدر انور ابراہیم،بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، ترک صدر رجب طیب ایردوان، تاجک صدر امام علی رحمن, ترکمانستان کے صدر بردی محمدیوو،کرغستان کے صدر سیدر ژاپاروف،مالدیپ کے صدر محمد معیزو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی یہ ملاقاتیں پاکستان کےلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں جس سے پاکستان کے ان ممالک سے مزید سفارتی،تجارتی تعلقات اچھے ہونگے،جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند ہوگا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.